0
Saturday 18 Sep 2021 14:59

ڈیڑھ سال بعد واہگہ اٹاری بارڈر کی رونقیں بحال ہونا شروع

ڈیڑھ سال بعد واہگہ اٹاری بارڈر کی رونقیں بحال ہونا شروع
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کی وجہ سے ڈیڑھ سال کی طویل بندش کے بعد بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو محدود تعداد میں واہگہ اٹاری بارڈر پر ہر شام ہونیوالی پرچم اتارے جانے کی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہونے کے بعد پاکستان رینجرز پنجاب نے محدود تعداد میں شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دی تھی، اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے، تاہم بھارت کی طرف اپنے شہریوں کی شرکت پر پابندی تھی، جس کی وجہ سے بھارتی سٹیڈیم خالی رہتا تھا۔

تاہم اب ایک بار پھر واہگہ اٹاری بارڈر کی رونقیں بحالی کی طرف لوٹنا شروع ہوگئی ہیں، کیونکہ بھارت نے اپنے شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے صرف 300 افراد کو اسٹیڈیم میں آنے اور پریڈ دیکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پاکستانی سائیڈ پر بھی روزانہ ڈیڑھ سے 200 کے قریب لوگ شریک ہوتے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان اور بھارت نے گذشتہ سال مارچ میں واہگہ بارڈر پر ہونیوالے پرچم اتارے جانے کی تقریب میں عام شہریوں کی شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 954491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش