QR CodeQR Code

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

18 Sep 2021 15:31

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عوام، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد موٹر سائیکل پر کوئٹہ کی جانب آرہا ہے۔ جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 1580 گرام بارودی مواد، 4 فٹ پرائما کارڈ اور 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 954495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954495/کوئٹہ-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-ایک-ملزم-گرفتار-اسلحہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org