0
Saturday 18 Sep 2021 16:26

سانحہ مہران ٹاؤن کیس، فیکٹری سپروائزر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

سانحہ مہران ٹاؤن کیس، فیکٹری سپروائزر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں پولیس نے فیکٹری سپروائزر ظفر اور ریحان کو بھی گرفتار کرلیا، متاثرین نے سپروائزر ظفر پر واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں سانحہ مہران ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے بتایا کہ فیکٹری سپروائزر ظفر اور ریحان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے حتمی چالان کیلئے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت نے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے 5 روز کی مہلت دے دی اور کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر سانحہ مہران ٹاؤن کے متاثرین نے سپروائزر ظفر پر واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، جس پر ظفر کے اہل خانہ اور دیگر متاثرین الجھ پڑے۔ گذشتہ روز کراچی کی سیشن عدالت میں مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت فیکٹری مالکان و دیگر ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل 20 ستمبر کو دلائل دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 954497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش