0
Saturday 18 Sep 2021 17:47

چمن، مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر متعدد پمپس سیل

چمن، مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر متعدد پمپس سیل
اسلام ٹائمز۔ پیٹرول مہنگا فروخت کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں عوام الناس کی جانب سے بعض پیٹرول پمپس کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پیٹرول مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل کی ہدایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چمن عارف کاکڑ اور تحصیلدار عبدالرازق خان میانی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور قیمتیں چیک کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چمن نے شہر میں اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ نرخ سے زیادہ قیمتوں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے متعدد پٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 954505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش