0
Saturday 18 Sep 2021 18:02

حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کریگی، شبلی فراز

حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کریگی، شبلی فراز
اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 60 سے 65  فیصد بجلی ائرکنڈیشنز اور پنکھوں کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس سے صارفین کو بل میں بھی کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، تاکہ صنعتوں کا فروغ ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 954507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش