QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا

18 Sep 2021 18:04

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 954509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954509/وزیراعظم-عمران-خان-نے-افغان-طالبان-سے-مذاکرات-کا-آغاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org