0
Saturday 18 Sep 2021 21:15

بھارت، گزشتہ چار دنوں سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

بھارت، گزشتہ چار دنوں سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ چار دنوں سے ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے کم رہی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز ملک میں دو کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار 46 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 79 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار 699 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک نے کل کووڈ ویکسینیشن کی مہم میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چین کا ریکارڈ توڑ دیا، جہاں ایک دن میں تقریباً دو کروڑ آٹھ لاکھ ویکسین لگانے کا ریکارڈ تھا۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل 14 ستمبر کو 25404، پندرہ ستمبر کو 27176، سولہ ستمبر کو 30570 اور 17 ستمبر کو 34403 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش