QR CodeQR Code

طالبان کی نئی حکومت سے حقوق انسانی کے احترام اچھے تعلقات کی امید ہے، مولانا محمود مدنی

18 Sep 2021 21:14

جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ ہمیں امید ہیکہ وہ ملک کے تمام طبقات کیساتھ منصفانہ معاملہ کرینگے نیز خطے کے تمام ممالک بالخصوص ہندوستان کیساتھ تعلقات کو خوشگوار اور مستحکم بنانیکی ہر ممکن کوشش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ہم طالبان سے اسلامی اقدار اور نبوی کردار کی روشنی میں حقوق انسانی کا احترام کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ملک کے تمام طبقات کے ساتھ منصفانہ معاملہ کریں گے نیز خطے کے تمام ممالک بالخصوص ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خوش گوار اور مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ بات جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انہوں نے طالبان سے امید ظاہر کی کہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب حکومت کے لئے لازم ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلے۔


خبر کا کوڈ: 954524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954524/طالبان-کی-نئی-حکومت-سے-حقوق-انسانی-کے-احترام-اچھے-تعلقات-امید-ہے-مولانا-محمود-مدنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org