0
Saturday 18 Sep 2021 20:43

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کسٹمز اور سکیورٹی فورسز نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور جلد ہی بڑے پیمانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ اسی حوالے سے آج بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ایک کارروائی کے دوران 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 954530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش