0
Saturday 18 Sep 2021 21:45
چہلم امام حسین (ع)، ڈی پی او کی زیرنگرانی خصوصی سکیورٹی پلان جاری

ڈی آئی خان 5 سیکٹرز میں تقسیم، 13 امام بارگاہیں حساس ترین قرار

2665 پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے، ڈبل سواری بند، داخلی راستوں پہ ناکہ بندیاں
ڈی آئی خان 5 سیکٹرز میں تقسیم، 13 امام بارگاہیں حساس ترین قرار
اسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہداء کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی نگرانی ممیں سکیورٹی پلان وضع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈیرہ شہر کے 10، پہاڑ پور کے دو تھلہ جات جبکہ کلاچی کا ایک تھلہ کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں امام بارگاہ کو مقامی سطح پہ تھلہ سے پکارا جاتا ہے۔ چہلم سید الشہداء کے موقع پر 23 مجالس اور 18 جلوس عزا کے اجتماع منعقد ہوں گے۔ پولیس کے ایس پی سے لیکر اہلکاروں تک 2665 جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈیرہ شہر میں داخل ہونے والے 36 راستوں پر ناکہ بندیاں ہوں گی۔ اسی طرح نیو بنوں چونگی، گرڈ چوک، نیازی چوک، ملنگ پل، ٹکواڑہ، دین پور چونگی سمیت 33بیرونی مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی۔ 26 موٹر سائیکل رائیڈڑز، 2موبائل پیٹرولنگ ٹیمیں اور 6 پیدل گشت ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔

سکیورٹی پلان میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہونے کے 6 مقامات ڈیرہ دریا خان پل، رمک چیک پوسٹ، چنڈہ چیک پوسٹ، ہتھالہ چیک پوسٹ، چشمہ بیراج اور درازندہ موڑ پر بھی خصوصی ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی۔ اسی طرح امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی پولیس سربراہ دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، جہاں سے تمام پروگراموں اور سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بی ڈی ایس کا عملہ تمام جلوسوں اور مجالس کے آغاز سے قبل قریبی علاقوں میں سوئپنگ اور سکیورٹی کلیئرنس کرے گا، اسی طرح ٹریفک کا نظام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین (ع) کو بھی شہریوں کے تعاون سے پر امن طور پر گزاریں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام مسالک کے اکابرین محرم الحرام کی طرح آپس میں تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیں گے۔ چہلم کے موقع پہ ڈی آئی خان میں کل صبح سے 30 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 954533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش