QR CodeQR Code

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی

18 Sep 2021 22:30

اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کر دیا۔ دستی بم حملے سے اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954539/تربت-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-دستی-بم-حملہ-دو-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org