QR CodeQR Code

افغانستان، طالبان نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا

18 Sep 2021 22:45

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری زبان دری اور پشتو ہو گی جبکہ مذہب اسلام ہو گا۔ یہ اساسی و آئینی ڈھانچہ 40 نکات پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ سرکاری زبان دری و پشتو اور مذہب اسلام ہو گا۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری زبان دری اور پشتو ہو گی جبکہ مذہب اسلام ہو گا۔ یہ اساسی و آئینی ڈھانچہ 40 نکات پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہو گا۔ افغانستا ن کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 7 ستمبر کو افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا، جس میں ملا محمد حسن اخوند عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954541/افغانستان-طالبان-نے-نیا-ا-ئینی-ڈھانچہ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org