0
Saturday 18 Sep 2021 22:53

جبری تبدیلی مذہب کا بل سراسر اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

جبری تبدیلی مذہب کا بل سراسر اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب کا بل سراسر اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے، جبکہ آئین پاکستان میں ہے کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا، اس لئے یہ قانون صریحا قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجھہ اور دیگر بہت سے صحابہ کرام نے بچپن میں اسلام قبول کیا اور ہمارے دین میں اسلام قبول کرنے کے سلسلے میں کسی بھی عمر کی کوئی قید نہیں، اس بل میں اسلام لانے والوں پر جو چند شرائط اور قیود لگائی گئی ہیں اس کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں ہے کہ لوگوں کو اسلام لانے سے روکا جائے، اس بل کے آنے پر پاکستان کے غیور عوام سخت اضطراب کا شکار ہیں، حکومت نے اس کو فوری طور پر واپس نہ لیا تو جمعیت علمائے پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 954544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش