0
Saturday 18 Sep 2021 23:38

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کورونا کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2 ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع خیبر پختونخوا اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ریلیف ایکٹ 2020 کے سیکشن 3 کے تحت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔ یاد رہے کہ 30 جون سے نافذ ایمرجنسی 30 ستمبر کو ختم ہوگی۔ ایمرجنسی میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک توسیع کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح مزید کم ہوکر 2.3 فیصد ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا کے فعال کیسز بھی کم ہوکر 7،124 ہوگئے ہیں، سب سے زیادہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح کوہاٹ اور مالاکنڈ سے 16،16 فیصد رپورٹ ہوئی ہے، بونیر میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد، مردان 10 فیصد، چترال لوئر 9 فیصد رہی ہے، پشاور اور صوابی میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 5،5 ہے۔
خبر کا کوڈ : 954552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش