0
Saturday 18 Sep 2021 23:39

حکمران قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جماعت اسلامی

حکمران قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے بنا تھا، مگر آج حکمران اقلیتوں کے اسلام قبول کرنے سے لیکر گھریلو تشدد بل تک قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں اور پاکستان کی پیشانی پر لکھا ہوا کلمہ طیبہ کھرچنے اور مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ حرا مسجد ٹنڈوآدم میں اسلامی جمعیت طلبہ نواب ڈویژن کے تحت منعقدہ سہ روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران ایف اے ٹی ایف اور گھریلو تشدد بل کے نام پر ہمارے خاندانی نظام پر حملہ آور اور قرآن و سنت کی تعلیم دینے والے دینی مدارس کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اہلیان پاکستان ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ جمعیت نے ہر دور میں مثالی اور باکردار افراد تیار کرکے معاشرے کو فراہم کئے ہیں، جو آج پاکستان اور دنیا بھر میں مختلف شعہ جات میں خیر کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنا کر معاشرے میں اپنی دعوت کا عملی اور مثالی نمونہ بن جائیں۔ صوبائی امیر نے حرا پبلک اسکول کا دورہ اور ضلعی تنظیمی اجلاس سے بھی خطاب اور دعوتی تربیتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیر ضلع سانگھڑ رفیق احمد منصوری، قیم عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ڈویژنل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ابراہیم طارق، ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے پروفیسر احمد بلال غوری، محمد حنیف شمس بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 954553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش