QR CodeQR Code

او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے، ثروت اعجاز قادری

18 Sep 2021 23:46

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پوری قوم تیار ہے، کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو فعال اور مثبت اقدامات کرنا ہونگے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کو حل اور مودی حکومت پر کرفیو ختم کرنے کیلئے دباﺅ بڑھائے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی کشمیر میں بچوں کی گرفتاری و تشدد پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے، عالمی ادارے کہاں ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی ہے، انسانیت کی تذلیل اور عورتوں و بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پوری قوم تیار ہے، کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا انسانیت سوز اور مذہبی جنونیت کا نظریہ دنیا کیلئے تباہ کن ہے، جنونی مودی کو نہیں روکا گیا تو دنیا کیلئے خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رٹ کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف کہیں نظر نہیں آرہی، جو سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ناانصافیاں اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف خاموشی مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے، جب مظلوموں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، تو انقلاب جنم لیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954557/او-آئی-سی-مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-بھارت-پر-دباﺅ-بڑھائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org