0
Saturday 18 Sep 2021 23:55

ہماری تمام ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

ہماری تمام ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت، بقاء اور سلامتی میں ملت جعفریہ پُرعزم ہے۔ نارتھ ناظم آباد کراچی میں علماء کرام و معززین سے گفتگو کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اور اس کی حفاظت بھی ملت جعفریہ ہی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور بقاء میں یہاں بسنے والے تمام طبقات کا حصہ موجود ہے اور آج بھی وطن عزیز پر اگر وقت پڑا، تو یہاں بسنے والے تمام طبقات دشمن کی سرکوبی کیلئے تیار ہیں، ہماری ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارا ہر کارکن تیار ہے، جو وطن کے استحکام کیلئے جدوجہد کر رہا ہے اور الحمداللہ ہم کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ خداوند کریم کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد وطن میں رہ رہے ہیں اور اسکے دفاع کیلئے ہم اور ہمارے کارکنان ہمہ وقت تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش