0
Sunday 19 Sep 2021 02:20

عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت انکی جیب پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حمزہ شہباز

عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت انکی جیب پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے۔ ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہو گا، آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت اپنے تین سالہ دور میں 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 954572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش