0
Sunday 19 Sep 2021 08:36

جے یو آئی بلوچستان کا اجلاس آج کراچی میں طلب

جے یو آئی بلوچستان کا اجلاس آج کراچی میں طلب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے پارلیمانی ارکان اور مجلس عاملہ کا اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ہوم ورک مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہیں، شہباز شریف بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 954598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش