QR CodeQR Code

جے یو آئی بلوچستان کا اجلاس آج کراچی میں طلب

19 Sep 2021 08:36

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ہوم ورک مکمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے پارلیمانی ارکان اور مجلس عاملہ کا اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ہوم ورک مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہیں، شہباز شریف بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 954598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954598/جے-یو-ا-ئی-بلوچستان-کا-اجلاس-ا-ج-کراچی-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org