QR CodeQR Code

کورونا کے باعث ملک میں مزید 71 افراد لقمہ اجل

19 Sep 2021 09:44

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار800، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 114، بلوچستان میں 32 ہزار 757، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 206 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار800، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 114، بلوچستان میں 32 ہزار 757، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 ہو گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 258، خیبر  پختونخوا 5 ہزار 395، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954604/کورونا-کے-باعث-ملک-میں-مزید-71-افراد-لقمہ-اجل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org