0
Sunday 19 Sep 2021 10:09

تھریٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے، سی ای او نیوزی لینڈ ٹیم

تھریٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے، سی ای او نیوزی لینڈ ٹیم
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سب کچھ جمعہ کے روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ انہیں جو ایڈوائزری ملی تھی اس میں ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی۔ سی ای او کے مطابق آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتا دی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہو سکتی۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا گیا ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق 5 ممالک کی انٹیلی جنس اتحاد کی تنظیم ’’فائیو آئیز‘‘ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اسٹیڈیم کے باہر نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ’’فائیو آئیز‘‘ کی رپورٹ کو مصدقہ اورقابل بھروسہ سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ فائیو آئیز پانچ ممالک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کنیڈا، امریکا اور برطانیہ پر کے خفیہ اداروں کے درمیان ایک اتحاد ہے جس میں ایک دوسرے سے خفیہ معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے اور یہ پانچوں ممالک ان معلومات کو کسی چھٹے ملک کو نہ دینے کے پابند تھے۔
خبر کا کوڈ : 954605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش