QR CodeQR Code

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سر اٹھانے لگا

19 Sep 2021 11:13

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف لاہور میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کے ساتھ ڈینگی بخار  بھی سر اٹھانے لگا ہے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف لاہور میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 2، پاک پتن، جھنگ اور گجرات میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مچھروں کی بہتات اور  شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954613/لاہور-سمیت-پنجاب-بھر-میں-ڈینگی-سر-اٹھانے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org