0
Sunday 19 Sep 2021 12:09

کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈھل بہزادی میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا تاہم  واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔
خبر کا کوڈ : 954618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش