QR CodeQR Code

کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

19 Sep 2021 12:09

پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈھل بہزادی میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈھل بہزادی میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا تاہم  واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔


خبر کا کوڈ: 954618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954618/کوہاٹ-میں-انسداد-پولیو-ٹیم-پر-فائرنگ-کانسٹیبل-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org