0
Sunday 19 Sep 2021 12:19

لاہور، عرس داتا دربار کی تقریبات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

لاہور، عرس داتا دربار کی تقریبات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ تین روزہ تقریبات کا آغاز چھبیس ستمبر کو ہونا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام مزارات کو 30 ستمبر تک بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ جس پر محکمہ اوقاف پنجاب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تیس ستمبر تک بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مزار بند ہونے پر محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست دیدی گئی ہے۔ عرس تقریبات کیلئے مزار شریف کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب مزار شریف کی بندش کے باوجود محکمہ اوقاف پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پانچ سو مشائخ عظام کو مدعو کیا گیا ہے، لنگر، سبیل، اسٹیج کی تیاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔ داتا صاحبؒ کے عرس کی تقریبات کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور کو دعوت نامہ بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ رسم چادر پوشی میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش