0
Sunday 19 Sep 2021 12:46

پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل

پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ انتخابات کے مطابق کارپوریٹ کلاس سے عنصر ظہور، عمیر پراچہ، نادر علی ہزارہ، سید علی رضا رضوی، حمید اللہ درانی، حافظ قاسم شہزاد اور شازیہ سلیمان منتخب ہوئی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے فیض اللہ نورائی، نصرالدین، عبدالقادر، عبدالخالق، سعد اللہ خان، فواد علی شاہ اور سرفراز رضا خان منتخب ہوگئے۔ نومنتخب عہدیداروں نے پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ سید علی رضا رضوی کا کہنا تھا کہ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس تمام سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مواقع موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش