0
Sunday 19 Sep 2021 12:55

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والا بحران برقرار

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والا بحران برقرار
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حریفوں کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے باوجود مشترکہ اپوزیشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے پیدا ہونے والا بحران برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو دونوں حریف بضد تھے، اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہے اور حکمران جماعت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اس چیلنج کو شکست دیں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کوششیں بھی رات گئے تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ اسلام آباد سے روانگی کے بعد صادق سنجرانی نے متعدد وزرا اور باغی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ملاقات میں اختلاف کرنے والوں نے چیئرمین سینیٹ کو وزیراعلیٰ کے خلاف اپنی شکایت اور شکووں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جام کمال خان علیانی کی قیادت میں اتحادی صوبائی حکومت بنانے والے کچھ اہم عہدیداران چند روز قبل کوئٹہ پہنچے تھے تاکہ وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کے درمیان مفاہمت کی کوشش کی جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اور دو ماہ قبل ہی صوبائی کابینہ سے مستعفی ہونے والے سردار محمد صالح بھوٹانی مشترکہ اپوزیشن کے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سردار بھوٹانی اور میر بزنجو کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے جام کمال خان علیانی کی مزید حمایت سے انکار کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 954631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش