0
Sunday 19 Sep 2021 13:53

مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب

مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کی وفات کے باعث صدر وفاق المدارس کی نشست خالی ہوگئی تھی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر ملک بھر کے علماء و مشائخ اور دینی مدارس کے منتظمین نے وفاق المدارس العربیہ کی سربراہی کیلئے مفتی محمد تقی عثمانی کے نام کی کھڑے ہوکر تائید کی۔ شیخ الحدیث مولانا انوارالحق کو سینئر نائب صدرنامزد کر دیا گیا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

وفاق المدارس کے منتخب مدارس کے سینکڑوں علماء کرام جامعہ اشرفیہ میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو تمام دینی کاموں کا منبع اور سرچشمہ قرار دیا گیا۔ علماء و مشائخ نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیشہ کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے۔ اجلاس میں مولانا انوارالحق، مولانا مفتی مختارالدین شاہ، مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت ملک بھر سے علماء و مشائخ شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 954632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش