QR CodeQR Code

کسی پولیس افسر کی پرواہ نہ کریں، پرویز خٹک کی کارکنوں کو آتشبازی کی ہدایت

19 Sep 2021 15:26

وزیر دفاع پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔


اسلام ٹائمز۔ قانون کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کے رہنماء خود ہی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے نظر آتے ہیں، اس کی حالیہ مثال گزشتہ رات ایک جلسے میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔ پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 954642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954642/کسی-پولیس-افسر-کی-پرواہ-نہ-کریں-پرویز-خٹک-کارکنوں-کو-آتشبازی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org