0
Sunday 19 Sep 2021 16:08
کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا، دشمن فیک نیوز پرموٹ کر رہا ہے

امریکی ائیرپورٹ پہ تلاشی کی خبریں جھوٹی ہیں، شہریار آفریدی

امریکی ائیرپورٹ پہ تلاشی کی خبریں جھوٹی ہیں، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں نیو یارک ایئر پورٹ پر تلاشی کی خبروں پر شہر یار آفریدی کا موقف آ گیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں، ایئر پورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے، کیوں کہ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں، اسی لیے پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں لیکن جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیو یارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا ، ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 954643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش