QR CodeQR Code

بی اے پی کی قیادت بہت جلد اہم اعلان کریگی، سرفراز بگٹی

19 Sep 2021 17:45

ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنی مدت پوری کریگی اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کے معاملے پر دعویٰ کیا ہے کہ بی اے پی کے ناراض ارکان کو منا لیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ناراض حکومتی اراکین کو منا لیا ہے۔ ناراض دوستوں کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے، جتنے پھیلائے گئے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ بہت جلد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں فقط افواہیں ہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری کرکے ہی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 954646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954646/بی-اے-پی-کی-قیادت-بہت-جلد-اہم-اعلان-کریگی-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org