0
Sunday 19 Sep 2021 18:21

انتخابی عمل مکمل، قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے صدر منتخب

انتخابی عمل مکمل، قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے صدر، خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن میں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا انتخاب بھی مکمل کیا گیا۔ نتائج کے مطابق میاں ریحان سینٹرل پنجاب، قاضی شفیق الرحمن شمالی پنجاب  
کے صوبائی صدور منتخب ہوئے ہیں جبکہ پرویز حسین عوامی تحریک اندرون سندھ اور قیصر اقبال قادری کراچی کے صدر منتخب ہوگئے۔ اسی طرح نصیر خان جدون پاکستان عوامی تحریک ہزارہ، عثمان علی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ منتجب عہدیداروں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھایا۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر زاہد حسین کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، ڈکٹیٹروں کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوئے اور صنعت کو ترقی بھی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موثر انتخابی اصلاحات کے بغیر  شفاف انتخابات ممکن نہیں، مشرف بہ اسلام ہونیوالے کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبول اسلام کے حوالے سے کسی قدغن کو قبول نہیں کیا جائے گا، حکومت تمام مکاتب فکر کی جماعتوں سے مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعلی عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، جمہوریت بلدیاتی اداروں پر کھڑی ہوتی ہے، سوائے پاکستان کے کسی ملک میں اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جاتے، تمام سیاسی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 954649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش