QR CodeQR Code

لاہور، عالمی یوم امن کی مناسبت سے بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

19 Sep 2021 18:36

مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، مکالمہ بین المذاہب سے مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونگی۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے، قیام امن کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام عالمی یوم امن کی مناسبت سے بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سیکرٹ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور میں آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، سکھ راہنما سردار بشن سنگھ، سید محمود غزنوی، قاسم علی قاسمی، علامہ شاہد گورکھا، ملک عمران الحق، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر بدر منیر مجددی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ شعیب رضوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، مکالمہ بین المذاہب سے مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونگی۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے، قیام امن کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 954650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954650/لاہور-عالمی-یوم-امن-کی-مناسبت-سے-بین-المذاہب-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org