0
Sunday 19 Sep 2021 19:09

گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں، ٹریک بدحالی کا شکار

گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں، ٹریک بدحالی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں، تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں، کیونکہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں۔ بسیں تو کراچی پہنچ گئیں، تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو سکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کیلئے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 954651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش