QR CodeQR Code

کوئٹہ، تحریک عدم اعتماد کی درخواست تکنیکی غلطی کیوجہ سے واپس

19 Sep 2021 19:49

گورنر سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی درخواست میں تکنیکی غلطی کی وجہ سے اسے واپس ارسال کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیکنیکی غلطی کے باعث واپس کر دی ہے۔ متحدہ اپوزیشن تکنیکی غلطی دور کرنے کے بعد دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق 14 ستمبر کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کو گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ میں ارسال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد میں تکنیکی غلطی نکالی ہے، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں پائی جانے والی تکنیکی غلطی درست کرنے کے بعد دوبارہ جمع کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 954655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954655/کوئٹہ-تحریک-عدم-اعتماد-کی-درخواست-تکنیکی-غلطی-کیوجہ-سے-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org