QR CodeQR Code

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جو وعدے کئے گئے سب جھوٹے ثابت ہوئے، محبوبہ مفتی

19 Sep 2021 21:55

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کا کہنا تھا بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو جان بوجھکر ان حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جو وعدے کئے گئے تھے، سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کشمیر کے حوالے سے تمام تر وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو جان بوجھ کر ان حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ مجھے بار بار خانہ نظر بند رکھا جارہا ہے کیونکہ انتظامیہ کے بقول کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے نارملسی کے جعلی دعوے بھی بے نقاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے میں دیر نہیں لگانی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 954661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954661/دفعہ-370-کی-منسوخی-کے-بعد-جو-وعدے-کئے-گئے-سب-جھوٹے-ثابت-ہوئے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org