QR CodeQR Code

بنوں، فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

19 Sep 2021 23:28

صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 2 ملین مقرر کی تھی، جب کہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کی حدود میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 2 ملین مقرر کی تھی، جب کہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 954680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954680/بنوں-فورسز-پر-حملوں-اور-دھماکوں-میں-ملوث-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org