QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

19 Sep 2021 23:34

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا، بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954682/سندھ-حکومت-کا-کورونا-ویکسینیشن-نہ-کروانے-والوں-کو-گرفتار-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org