QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

19 Sep 2021 23:45

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 23 سے 25 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 23 سے 25 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں گذشتہ ہفتے بدھ کے روز ہلکی بارش ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، گذشتہ تین روز سے شہر قائد حبس اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954689/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-بارشوں-کا-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org