QR CodeQR Code

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278واں عرس، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

19 Sep 2021 23:56

نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایا جاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایا جاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی 1689ء میں ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں پیدا ہوئے تھے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اچھائی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 954693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954693/شاہ-عبدالطیف-بھٹائی-کا-278واں-عرس-سندھ-میں-عام-تعطیل-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org