0
Sunday 19 Sep 2021 23:59

معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے، انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں، مصطفیٰ کمال

معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے، انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی نہیں بلکہ کراچی اور حیدرآباد کے کنٹونمنٹس کے لوگ ہارے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ اليکشن ميں ہميں 2 ہزار سے زائد ووٹ ملے، جہاں ہمارے امیدوار اور گھر والوں نے ووٹ ڈالا وہاں بھی ووٹ نہ نکلے، ہم تو اس کے عادی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر ہيں، معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے اور جھوٹ سننا چاہتا ہے، یہاں سچ بولنے والوں کو فوری کامیابی نہیں ملتی ہے، تاہم ہماری بات آہستہ آہستہ لوگوں کی سمجھ ميں آرہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پيسے نہيں، انتخابی مہم ميں خرچے کی مثال نہيں ملتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ہاری ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے جو کہ سکڑتی جارہی ہے، پچھلے الیکشن میں ايم کيو ايم کی 14 سیٹیں تھیں تاہم اب 3 ہوگئی ہیں۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بتایا کہ ہماری تنظیم سازی اور لوگوں کو دعوت دینے کا کام جاری ہے اور اگر بلدياتی اليکشن کا اچانک اعلان ہوگيا تو بھی ہم تيار ہيں۔ ملکی سیاست پر انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں شکست خوردہ عناصر بدلہ ليں گے اور یہ عناصر پاکستان ميں بگاڑ پيدا کريں گے، تاہم پاکستان ميں اچھی گورننس کی ضرورت ہے اور ملک کے حالات اس وقت دشمن کيلئے مفيد ہيں۔
خبر کا کوڈ : 954695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش