0
Monday 20 Sep 2021 00:15

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد؛ چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان کو منا لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد؛ چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان کو منا لیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر احمد خان، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی متحرک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ 40 سے زائد صوبائی اراکین اسمبلی ساتھ کھڑے ہیں۔

چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں برسراقتدار جماعت کے ارکان بھی جام کمال کے خلاف ان کا ساتھ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 954697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش