QR CodeQR Code

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف

20 Sep 2021 00:24

انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران جامعہ کے آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگری جاری کرنے میں آفس اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران جامعہ کے آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین نے بھی جعلی ڈگریاں حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق پی اینڈ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی رجسٹرار کی بیوی نے بھی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی جبکہ ڈپٹی رجسٹرار کے بھائی کو بھی جعلی ڈی ایم سی جاری کی گئی۔ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق کنٹرولر امتحانات کو شوکاز بھی جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 954698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954698/صوابی-یونیورسٹی-سے-جعلی-ڈگریاں-جاری-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org