QR CodeQR Code

بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، 114 افراد ہلاک

20 Sep 2021 09:05

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں کئی اضلاع میں خاص طور پر بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے، جس سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں کئی اضلاع میں خاص طور پر بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14 ستمبر تک 88 بچوں سمیت 114 مریض وبا سے انتقال کرچکے ہیں، ضلع فیروز آباد میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جہاں 60 سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ فیروز آباد ضلع میں زیادہ تر اموات ڈینگی ڈی 2 وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں، جو ڈینگی کی مہلک ترین تبدیل شدہ قسم ہے۔


خبر کا کوڈ: 954724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954724/بھارت-میں-ڈینگی-بخار-کی-وبا-114-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org