QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

20 Sep 2021 10:26

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والا دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020ء میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللّٰہ مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020ء میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954730/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-میں-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org