QR CodeQR Code

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج طلب

20 Sep 2021 10:45

محکمہ داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔ فوج کی خدمات پنجاب پولیس کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواست پر مانگی گئی ہیں۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر حکومت سے فوج طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔

فوج کی خدمات پنجاب پولیس کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواست پر مانگی گئی ہیں۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ارسال کی جائے گی۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 954732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954732/چہلم-شہدائے-کربلا-کے-موقع-پر-سکیورٹی-کیلئے-فوج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org