QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ

20 Sep 2021 11:30

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے میں وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک روانہ ہو گئے۔ اپنے دورے میں وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نیویارک میں قیام کےدوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 954740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954740/شاہ-محمود-قریشی-وفد-کے-ہمراہ-نیویارک-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org