0
Monday 20 Sep 2021 12:30

بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہو گا

بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہو گا
اسلام ٹائمز۔ کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔ بابا گرو نانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات اور رسومات میں 2000 سے زائد ملکی و غیر ملکی یاتری شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کرتار پور دربار کو برقی قمقموں اور خوشنما گلدستوں سے سجایا گیا ہے جبکہ یاتریوں کے قیام کے لیے خوبصورت پلنگ اور آرام دہ بستر سجائے گئے ہیں۔ بابا گرو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہونے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر تیار کیا جا رہا ہے اور قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع کڑی پکوڑوں، مکس سبزیوں، اچار، سادہ پلاؤ، چائے اور مشروبات سے کی جائے گی۔ ممبر گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 954752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش