QR CodeQR Code

تفتان، پاک ایران بارڈر زیرو پوائنٹ گیٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

20 Sep 2021 15:21

چار ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے والی تجارتی گزرگاہ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق زیرو پوائنٹ سے اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان اور ایران کے درمیان تفتان میں قائم تجارتی گزرگاہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے والی تجارتی گزرگاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے گیٹ کھول دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق زیرو پوائنٹ سے اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954782/تفتان-پاک-ایران-بارڈر-زیرو-پوائنٹ-گیٹ-سے-تجارتی-سرگرمیوں-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org